ایران کی سری لنکا میں کامیاب صدارتی انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد

تہران، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران نے سری لنکا میں حالیہ صدارتی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر سری لنکن قوم اور حکومت کو مبارکباد دی ہے.

ایرانی ترجمان دفتر خارجہ "سید عباس موسوی" نے اپنے ایک بیان میں "گوتابایا پاکسا" کو سری لنکا کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی.
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ سری لنکا میں نئی حکومت کے آنے سے دوطرفہ تعلقات اور تعاون میں مزید پیشرفت ہوگی.
تفصیلات کے مطابق، ہفتہ کے روز سری لنکا میں تیسرے صدارتی انتخابات کا انعقاد کیا گیا جس میں 35 امیدواروں نے شرکت کی.
ماتریپیلا سریسینا اس ملک کے سابق صدر تھے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 11 =