ملائیشیائی وزیر اعظم کی ایرانی صدر کو مسلم سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلئے دعوت

تہران، ارنا – ملائیشیا کے وزیر اعظم "ماہاتیر محمد" نے ایران کے صدر "حسن روحانی" کو کوالالمپور میں منعقد ہونے والے مسلم سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے دعوت دے دی.

ملائیشیائی وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی "داتو ویرا حاجی مرزوقی یحیی" نے گزشتہ روز ایرانی وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران سرکاری دعوت نامے کو پیش کردیا.
دونوں فریقین نے اس ملاقات کے دوران دو طرفہ اور کثیرالجہتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا.
ظریف نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات بڑھانے پر زور دیا اور کہا کہ علم کی بنیاد پر کمپنیوں کے درمیان باہمی تعاون کی ضرورت ہے.
تفصیلات کے مطابق، ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں منعقد ہونے والے مسلم سربراہی اجلاس کا مقصد دنیائے اسلام کے مسائل اور مشکلات کا جائزہ اور نئی عالمی صورتحال میں ایک مناسب حل کی دستیابی ہے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 4 =