ایرانی اسپیکر کا جارجیا کیساتھ باہمی تعلقات بڑھانے پر زور

تہران، ارنا – ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ ایران اور جارجیا باہمی تعلقات کے فروع کے لیےموجودہ صلاحیتوں سے فائدہ اٹھ سکتے ہیں.

یہ بات علی لاریجانی نے اتوار کے روز تہران میں ایران اور جارجیا کے پارلیمانی دوستی گروپ کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے دونوں پارلیمانوں اور حکومتوں کے مابین اچھے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ ملاقات دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینے کا باعث بنے گی.
انہوں نےدونوں ممالک کے درمیان موجودہ قابلیتوں سے استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مزید بتایا کہ ایران میں بہت سی فعال کمپنیاں ہیں جو جارجیا میں انجینئرنگ کی خدمات مہیا کرسکتی ہیں.
اس موقع میں ایران اور جارجیا کے پارلیمانی دوستی گروپ کےسربراہ 'شالوا کیکناولدیزه' نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی اقتصادی تعلقات آگے کی سمت گامزن ہیں اور دونوں ممالک کی پارلیمانوں باہمی تعلقات کو فروغ دینے میں موثر کردار ادا کرسکتی ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں ممالک اقتصادی اور سیاحتی شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ اچھا تعاون کر سکتے ہیں۔
انہوں نے تعلیمی،ریلوے، نقل و حمل اور زراعت کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران جارجیا کو آزاد ملک تسلیم کرنے کے پہلے ممالک میں سے ایک تھا.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@.

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 1 =