سمجھدار ایرانی عوام شرپسندوں سےپومپیو کی حمایت کی مذمت کرتے ہیں

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عقلمند اور سمجھدار ایرانی عوام شرپسندوں سے امریکی وزیر خارجہ کی حمایت کی مذمت کرتے ہیں.

یہ بات سید عباس موسوی نے اتوار کے روز بعض ایرانی شہروں میں کچھ شرپسند عناصر سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی حمایت کے ردعمل میں کہی.

انہوں نے کہا کہ ایرانی عظیم عوام بخوبی سمجھتے ہیں کہ امریکی وزیر خارجہ کے اس طرح منافقانہ بیانات میں کوئی خلوص اور ہمدردی نہیں ہے.

انہوں نے ایران کے خلاف امریکہ کے ناپاک اور بدخواہانہ عزائم کا حوالہ دیتے ہوئے کہ دلچسب بات یہ ہے کہ ایرانی عوام امریکہ کی جانب سے معاشی دہشتگردی کا شکار ہیں اور اب پمپیو ان لوگوں سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہے جبکہ یہی شخص (پومپیو) نے اس سے پہلے واضح طور پر اعلان کیا تھا کہ" امریکہ کے سامنے ایرانی عوام کے ہتھیار ڈالنے کے لیے اس قوم کو بھوک لینا ہوگا.

واضح رہے کہ دو دن پہلے حکومت نے پیڑول کی قیمت میں اضافے کا اعلان کیا تھا جس پر ملک کے مختلف شہروں میں درجنوں جوانوں نے حکومتی فیصلے کے خلاف مظاہرے کئے۔

مظاہروں کے دوران بعض شرپسندوں نے سرکاری اور غیرسرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@.

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 5 =