نائب ایرانی وزیر خارجہ اور  ملائیشیائی وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی کے درمیان ملاقات

تہران، ارنا - نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور نے ملائیشیائی وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی کیساتھ ملاقات کرتے ہوئے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا

آج بروز اتوار ایرانی دارالحکومت تہران میں ایرانی اعلی سفارتکار 'سید عباس عراقچی' اور  ملائیشیائی وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی اور ملائیشیا کے نائب وزیر خارجہ 'داتو ویرا حاجی مرزوقی یحیی' کے درمیان ایک ملاقات ہوئی۔

اس ملاقات میں فریقین نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات خاص طور پر اقتصادی تعلقات کے شعبے میں باہمی تعاون کی توسیع، علاقائی تعلقات اور جوہری معاہدے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا.

ملائیشیائی وزیر اعظم کے خصوصی نمائندے نے ملائیشیائی وزیر اعظم کی جانب سے ایرانی صدر 'حسن روحانی کو کوالالامپور میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرنے کی دعوت دی.

اس کانفرنس کا مقصد جہان اسلام میں موجود مسائل اور چیلنجوں کے نئے حل تلاش کرناہے.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@.

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 0 =