17 نومبر، 2019 3:39 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83558807
0 Persons
ایران میں 21 ٹن سے زائد منشیات برآمد

تہران، ارنا – ایرانی ادارہ برائے انسداد منشیات کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ 2 سے 8 نومبر تک ایران میں 21 ٹن مختلف قسم کی منشیات برآمد کی گئی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار 'ناصر اصلانی' نے اتوار کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ 2-8نومبر کے دوران ایران کے مختلف علاقوں سے 21 ٹن اور 173 کلوگرام مختلف منشیات برآمد کی گئیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 98فیصد زیادہ ہے.

انہوں نے کہا کہ ان منشیات میں 17 ہزار اور 435 کلوگرام افیون، 772 کلوگرام حشیش، 2 ہزار اور236 کلوگرام مورفین، 114 کلوگرام ہیروئن، 413 کلوگرام کینابیس، 62 کلوگرام گلاس اور 141 کلوگرام بھی دوسری منشیات ہیں.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران افغانستان سے یورپ تک منشیات اسمگلنگ کرنے کے راستے میں واقع ہونے کی وجہ سے اس لعنت کی روک تھام کی فرنٹ لائن پر ہے.
ایران، افغانستان کے ساتھ پڑوسی ہونے کی وجہ سے منشیات سمگلنگ کا نشانہ بنا ہوا ہے.
2001 میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے دہشتگردی کے خلاف نام نہاد جنگ کے بہانے سے افغانستان پر جارحیت کی جس کی وجہ سے منشیات کی پیداوار میں درجنوں فیصد اضافہ ہوا ہے.
اب تک ہزاروں ایرانی اہلکار منشیات کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@.

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 1 =