ثقافتی ورثے کے شعبے میں ایران اور اٹلی کا باہمی تعاون گہرے تعلقات کی علامت ہے

تہران، ارنا – ایرانی قومی میوزیم کے ڈائریکٹر جنرل نے ثقافتی ورثے کے شعبے میں ایران اور اٹلی کے درمیان 60سالہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تعلقات دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور دیرینہ ثقافتی تعلقات کی علامت ہے.

یہ بات جبرئیل نوکندہ نے آج بروز اتوار 'ایران اور اٹلی کے 60سالہ ثقافتی تعلقات کا پس منظر' سے متعلق منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو ثقافتی ورثے کے شعبے میں اپنے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینا ہوگا.

نوکندہ نے کہا کہ ایران کی پرانی ثقافت او تہذیب، ثقافتی ورثے کے ملکی اور غیرملکی ماہرین کی توجہ کو اپنی طرف راغب کرتی ہے.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@.

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 10 =