بین الاقوامی فیڈریشن کے نائب سربراہ کی ایرانی خاتون ویٹ لفٹر کو عالمی مقابلوں کے پہلے تمغے جیتنے پر مبارکباد

تہران، ارنا - بین الاقوامی فیڈریشن کے نائب سربراہ 'اورسلا پاپاندرئا' نے ایرانی خاتون ویٹ لفٹر کو ترکی میں منعقدہ عالمی مقابلوں کے پہلے تمغے جیتنے پر مبارکباد دی.

ایرانی خاتون ویٹ لفٹر 'الہام سادات حسینی' نے ترکی میں نعیم سلیمان اولو کے بین الاقوامی ویٹ لفٹنگ ٹورنامنٹ میں 76 کلوگرام کے زمرے میں کانسی کا تمغہ حاصل کر کے ان مقابلوں کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کرلیا.

انہوں نے ان مقابلوں میں مجموعی طور پر 196 وزن اٹھا کر تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی.

ان مقابلوں میں ترکمانستان اور ترکی کی کھیلاڑیوں نے بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشنیں حاصل کر لیں.

ترکی کے افسانوی ویٹ لفٹر مرحوم ' نعیم سلیمان اولو' کے بین الاقوامی ویٹ لفٹنگ ٹورنامنٹ جو 2020 المپک کے کوالیفائر مقابلے بھی ہے، کا 14 سے 17نومبرتک ترکی کے شہر غازی انتیپ کی میزبانی میں منعقد ہو رہا ہے.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@.

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 10 =