16 نومبر، 2019 4:50 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83557758
0 Persons
کروشیا کے ایجادات مقابلوں میں ایران کی دوسری پوزیشن

تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کی موجد طلباء ٹیم نے کروشیا میں منعقدہ عالمی ایجادات میں "نینو اسمارٹ تھرمل الیکٹرانک دستانے" کی ایجاد سے ان مقابلوں کی دوسری پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

ایرانی موجو ٹیم کے سربراہ "امیر عباس محمدی" نے ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کروشیا میں منعقدہ 2019 عالمی ایجادات مقابلوں میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں فعال کروشیا کے تمام اداروں اور کمپنیوں نے حصہ لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ مقابلے ورلڈ انوینٹرز فیڈریشن، کروشین پیٹنٹ آفس، کروشین ایسوسی ایشن آف ٹیکنالوجی اور ایجادات، کروشین وزارت سائنس و اقتصادیات، زگرب نیشنل یونیورسٹی، یوروپی موجد یونین، کروشین چیمبر آف کامرس اور عالمی  دانشورانہ املاک کی تنظیم کے زیر اہتمام اور نگرانی میں انعقاد کیے جاتے ہیں۔

محمدی نے مزید کہا کہ نینو اسمارٹ تھرمل الیکٹرانک دستانے کو سرد اور پہاڑی علاقوں میں پیدل سفر کرنے والوں کے لئے ڈیزائن اور بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی محققین،  پہاڑ چڑھنے والوں کے مسائل کا بغور جائزہ لینے اور غیر ملکی کمپنیوں کی جانچ کر کے ایسے دستانے تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن میں موبائل فون کی تمام خصوصیات موجود ہیں۔

ایرانی موجد ٹیم کے سربراہ نے کہا کہ پلس سینسر اور جی پی ایس سسٹم کے ذریعے جسم کی اہم علامات پر قابو پانے کے قابل سمارٹ دستانے جب پلس سینسر کی معلومات کے لئے مسئلہ ہوتا ہے تو جی ایس ایم سسٹم کے ذریعے کوہ پیما کو مرکز اور سسٹم کے ساتھ صحیح طریقے سے ہم آہنگ کرتا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 5 =