16 نومبر، 2019 4:06 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83557680
0 Persons
ایران کی طبی جامعات میں 3 ہزار غیر ملکی طلباء زیر تعلیم

سنندج، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی طبی جامعات میں 3 ہزار غیر ملکی طالب علم زیر تعلیم ہیں اور ایرانی اسلامی آزاد جامعات میں بھی 8 ہزار غیرملکی طالب علم تعلیم مکمل کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ سائنس، تحقیقات اور ٹیکنالوجی کے سربراہ برائے غیر ملکی طلباء کے امور نے کیا۔

"عبدالحمید علیزادہ" نے ہفتہ کے روز کردستان یونیورسٹی میں قائم قونصلر آفس برائے غیر ملکی طلباء کے امور کی افتتاحی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں 40 ہزار غیر ملکی طالب علم زیر تعلیم ہیں جن میں سے 29 ہزار طالب علم ایرانی وزارت سائنس کے زیراہتمام یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان غیر ملکی طالب علموں کے 50 فیصد کا حصہ بی اے، 34 فیصد کا حصہ ایم اے اور 16 فیصد کا حصہ بھی پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔

علیزادہ نے مزید کہا کہ ایران میں زیر تعلیم غیر ملکی طالب علم، 10 مختلف مضامین میں تکمیل حاصل کر رہے ہیں اور ان میں سے زیادہ تر طالب علم فارسی زبان و ادب اور کمپیوٹر انجینئرنگ کے مضامین پڑھ رہے ہیں۔

ایرانی محکمہ سائنس، تحقیقات اور ٹیکنالوجی کے سربراہ برائے غیر ملکی طلباء نے مزید کہا کہ گزشتہ 3 سال پہلے ملک میں غیر ملکی طلباء کے داخلے کے لئے قریب 17 تعلیمی مراکز سرگرم تھے اور آج ایران کے 5 صوبوں میں 43 مراکز کام کر رہے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 2 =