فرانس میڈیا کے شعبے میں ایران سے تعاون کا خواہاں

تہران، ارنا - ایران میں تعینات فرانسیسی سفیر جنہوں نے حال ہی میں ارنا نیوز ایجنسی کا خصوصی دورہ کیا تھا، نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ فرانس، میڈیا کے شعبے میں اسلامی جمہوریہ ایران سے تعاون بڑھانا چاہتا ہے .

یہ بات فرانس کے سفیر 'فلپے تھائی باؤڈ' نے ارنا ہیڈ آفس کے دورے کے موقع پر ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے آج کی دنیا میں میڈیا کے تعمیری کردار کا حوالہ دیتے ہوئۓ کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور فرانس کی نیوز ایجنسیاں عوام کو سچ خبروں کی رسائی فراہم کرسکتی ہیں تاکہ ان دونوں ممالک کی حقیقی اور واضح تصویر حاصل کی جاسکے۔

اس فرانسیسی سفارتکار نے ارنا نیوز ایجنسی کے اپنے دورے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ فرانسیسی سفارتخانہ میڈیا کے شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے پر دلچسبی رکھتا ہے.

فلپے تھائی باؤڈ نے ایرانی کے سیاحتی مقامات سے اپنے لگاؤ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کے مختلف شہروں کا دورہ کرنا چاہتا ہے.

فرانسیسی سفیر نے اپنے حالیہ دورہ اصفہان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم فرانسیسی بولنے والے سیاحوں کو ایرانی ثقافت اور تہذیب سے ایک بہتر تفہیم حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔.

انہوں نے ایران کو سیاحوں کے لیے ایک پر امن ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپنا ملک اجتماعیت کے ساتھ ساتھ دوسرے ممالک کےساتھ احترام اور مساوات کی بنیاد پر باہمی تعلقات کا خواہاں ہے.

انہوں نے پیرس میں 38 ویں بین الاقوامی دستاویزی فلم فیسٹیول کے انعقاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فرانس میں ایرانی فلموں کی کامیابی سے ظاہر ہوتا ہے کہ فرانسیسی عوام ایرانی ث‍قافت، تہذیب اور حقائق پر بہت دلچسبی رکھتے ہیں.

فرانسیسی سفیر نے کہا کہ ہم سنیما اور فلم کے شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے پر تیار ہیں.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@.

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 5 =