ایرانی شہر اردبیل کے عجائب گھروں میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 97 فیصد کا اضافہ

اردبیل، ارنا- رواں سال کے گزشتہ 7 مہینوں کے دوران، ایرانی شمالی شہر اردبیل کےعجائب گھروں میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 97 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ان خیالات کا اظہارصوبے اردبیل کے ادارہ برائے ثقافتی، سیاحت اور دستکاری صعنت کے ڈائریکٹر مینجر "نادر فلاحی" نے ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی عرصے کے دوران، 381 ہزار 710 سیاحوں نے اردبیل میوزیمز کا دورہ کیا ہے جن میں سے 10 ہزار 872 غیر ملکی اور باقی 370 ہزار 838 ملکی سیاح تھے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ شہر اردبیل کی تاریخ ہزاروں سال پر پھیلی ہوئی ہے اور اس پرانی تاریخ کی وجہ سے اس میں بے پناہ تاریخی مقامات بشمول میوزیم موجود ہیں۔

شیخ صفی الدین اردبیلی کمپلکس، صوبے اردبیل کے سب سے مشہور تاریخی مقام ہے جس میں ایک پرانی میوزیم بھی واقع ہے۔

شہر اردبیل میں 8 میوزیم بشمول انتھروپولوجی، دستکاری اور آثار قدیمہ میوزیمز واقع ہیں جن میں سے "شیخ صی الدین اردبیلی" میوزم، نمیں علاقے میں واقع "صارم السلطنہ" میوزیم، علاقے نیر میں انتھروپولوجی میوزیم، مشکین شہر اور خلخال علاقوں میں واقع آثار قدیمہ کے میوزیمز کا نام لیا جا سکتا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 2 =