ایران اور سلوواکیہ باہمی ثقافتی اور فنکارانہ تعاون بڑھانے کیلیے پرعزم

تہران، ارنا – سلوواکیہ کے نائب وزیر ثقافت نے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور فنکارانہ تعاون بڑھانے پر زور دیا.

یہ بات 'کونراد ریگو' نے نائب ایرانی وزیر ثقافت برائے فنکارانہ امور 'سید مجتبی حسینی' کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے ایرانی ثقافت اور فن کی اعلی پوزیشن کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ ثقافتی شعبے میں باہمی تعلقات کے فروغ پر دلچسبی رکھتے ہیں.
اس موقع میں نائب ایرانی وزیر ثقافت نے کہا کہ ہم ایران کی حقیقی تصویر پیش کرنے کے لئے ث‍قافتی تعلقات کی توسیع کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام کے فن کا تعلق صرف ایران سے نہیں ہے بلکہ وہ دوسری قوموں کو متاثر کر سکتا ہے.
قابل ذکر ہے کہ نائب ایرانی وزیر ثقافت سلووکیہ کی وزارت ثقافت کی دعوت پر اس ملک کے دورے پر ہے.
٭٭سلووکیہ میں ایرانی ثقافت اور قدرتی پرکشش مقامات کی تصویری نمائش کا اہتمام
ایرانی وزارت ثقافت کے دورہ سلووکیہ کے دورے کے موقع پر برٹیسلاوا میں ایران کی قدرتی پرکشش مقامات کی تصویری نمائش نمائش کا افتتاح کیا گیا۔
ایک مہینے تک جاری رہنے والی اس نمائش میں تصاویر اور ویڈیوز کی شکل میں ایرانی فن تعمیر، قدرتی مناظر اور ثقافت کی 40 سے زیادہ تصاویر کو پیش کردیا جائےگا۔
٭٭ ایران اور سلووکیہ کے مشترکہ ثقافتی ہفتے کی تجویز
نائب ایرانی وزیر ثقافت نے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ ثقافتی ہفتے کے انعقاد کے لیے تیار ہیں.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@.

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 7 =