15 نومبر، 2019 5:53 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83556180
0 Persons
ایران نے عالمی کبڈی مقابلوں کا ٹائٹل جیت لیا

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایرانی کی قومی کبڈی ٹیم نے جنوبی جزیرے کیش میں منعقدہ عالمی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی کبڈی ٹیم کے کھیلاڑی، جزیرے کیش میں منعقدہ عالمی مقابلوں کے سلسلے میں آج بروز جمعہ کو کینیا کیخلاف میدان میں اترگئے۔

اس مقابلے کے پہلے سیٹ میں ایرانی کھیلاڑیوں نے اپنی مکمل مہارت کے جوہر دیکھاتے ہوئے کینیا کی حریف کو 8-23 نتیجے کیساتھ شکست دی۔

میچ کے دوسرے میں بھی ایرانی کھیلاڑیوں نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 22-42 نتیجے کیساتھ کامیابی حاصل کی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی کبڈی ٹیم نے اس سے پہلے ملائشیا، ترکمانستان، تھائی لینڈ اور چینی تائپے کی حریفوں کو شکست دے دیا تھا۔

ان مقابلوں میں ایران اور کینیا کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش نے مشترکہ طور تیسری پوزیشن کو اپنے کرلیا۔

واضح رہے کہ عالمی کبڈی مقابلوں کا 11 نومبر سے ایرانی جزیرے کیش میں انعقاد کیا گیا جس میں 13 ممالک سے آئی ہوئی کبڈی ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 2 =