ایران نے واٹر کرافٹ کنٹینرز بنانے کی ٹیکنالوجی حاصل کرلی

اصفہان، ارنا- ایرانی وزیر برائے شہری ترقی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ملکی وسائل اور علم پر مبنی کمپنیوں کی صلاحیتوں کے بھروسے پر واٹر کرافٹ کنٹینرز کی تعمیر کے ٹیکنالوجی کا حصول کیا۔

ان خیالات کا اظہار "محمد سلامی" نے جمعہ کے روز اصفہان کے شہروں مجلسی اور کلانشہر کے درمیان ٹرین لائن کی تعمیری عمل کے افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال کے اگست مہینے کے دوران، غیر ملکی شپنگ کمپنیوں نے اپنے واٹر کرافٹ کنٹینرز کو ملک سے باہر کردیا تا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو سمندری شعبے کی برآمدات کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کریں۔

 ایرانی وزیر نے کہا کہ لیکن ملک کے ماہرین اور علم پر مبنی کمپنیوں کی سائنسی صلاحیت کی مدد سے ہم نے معیاری کنٹینر بنانا شروع کیا اور اس سامان کی اندروں ملک میں تیاری کو اس خطے کے نوجوانوں نے ممکن بنایا۔

انہوں نے ملک میں مشکل حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 40 سالوں سے اب تک ملک مشکل ترین حالات کا سامنا کر رہا ہے لیکن اللہ رب العزت کی مدد سے اسلامی جمہوریہ ایران، ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

سلامی نے شہری ترقی میں اسلامی جمہوریہ ایران کی بڑھتی ہوئی پیشرفت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایرو اسپیس ٹیکنالوجیز میں کافی ترقی کی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 8 =