لندن میں ایرانی تہذیب اور ثقافت سے متعلق سمینار کا انعقاد

لندن، ارنا- دارالحکومت لندن میں قئم ایرانی سفارتخانے میں "ایرانی تہذیب اور ثقافت کی پہچان" سے متعلق ایک روزہ سمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں برطانیہ میں تعینات ایرانی سفارتکاروں سمیت برطانوی معاشی، کاروبار، تعلیمی اور قانونی برادری کے ممبران نے حصہ لیا تھا۔

اس سمینار کا برطانیہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر "حمید بعیدی نژاد" کے زیر اہتمام میں انعقاد کیا گیا۔

سمینار میں شریک مہمانوں کو اسلامی جمہوریہ ایران کے تہذیب، ثقافت، آرٹس، اور مذہب سے روشناس کیا گیا۔

بعیدی نژاد نے اس سمینار کی افتتاحی تقریب سے بات کرتے ہوئے 7 ہزاروں سال پر پھیلی ہوئی ایرانی تاریخ اور ثقافت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا شمار دنیا کے سب سے پرانے تہذیبوں میں ہوتا ہے۔

انہوں نے ایران کے مختلف تاریخی مراحل کا حوالہ دیتے ہوئے فارسی ادب اور زبان کو ایران کی قومی شناخت کا ایک اہم حصہ تسلیم کیا جو ایران کی موجودہ سرحدوں سے باہر دیگر ممالک جیسے مشرقی ایشیائی علاقوں میں بھی استعمال ہوتا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 12 =