15 نومبر، 2019 10:33 AM
Journalist ID: 1917
News Code: 83555698
0 Persons
فلسطین کی مدد پر جہاد اسلامی تنظیم کا ایران کا شکریہ

تہران، ارنا- فلسطین کی مزاحتمی تنظیم جہاد اسلامی کے ترجمان نے اسلامی جمہوریہ ایران کیجانب سے فلسطین مزاحمتی فرنٹ کو دی گئی امداد پر شکریہ ادا کیا۔

"ابوحمزہ" نے مزاحمتی فرنٹ بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران کیجانب سے فلطسین کی مزاحتمی تنظیموں کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔

تفصلات کے مطابق ناجائز صہیونی ریاست کیجانب سےغزہ کی پٹی میں گذشتہ دنوں سے جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، فلسطینی وزارت صحت کے مطابق صیہونی افواج کی بمباری کے نتیجے میں اب تک 24 فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ 70 سے زائد زخمی ہیں، زخمیوں میں 30 بچے اور 13 خواتین بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ناجائز صہیونی ریاست کیجانب سے گذشتہ 12 سال سےغزہ کی زمینی، فضائی اور بحری ناکہ بندی کے باعث اسپتالوں میں ضروری طبی آلات اوردواؤں کی شدید قلت ہے جس کے باعث اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ناجائز صہیونی ریاست  کیجانب سے غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد کے کمانڈر "بہاء ابو العطا" کے قتل نے خطے میں تشدد کی نئی لہر کو جنم دے دیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 1 =