ایران اور چین کا سائنسی شعبے میں باہمی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق

بیجنگ، ارنا-  چین کے دورے پر آئے ہوئے نائب ایرانی صدر برائے سائنسی اور تکنیکی امور نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں نے سائنسی شعبے میں باہمی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار "سورنا ستاری" نے بدھ کی شام کو دورہ بیجنگ کے موقع پر صحافیوں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ستاری، دورہ چین کے موقع پر چینی حکام بشمول وزیر سائنس اور کمیونسٹ پارٹی کے وزیر برائے بین الاقوامی امور کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

نائب ایرانی صدر برائے سائنسی اور تکنیکی امور نے کہا کہ چین کے شہروں شنجن اور شانگھای میں منعقدہ سمینار اور نمائشوں میں ایران کی 70 سے زائد کمپنیوں کی موجودگی کے پیش نظر ان کے دورہ چین کا دوسرے حصے میں وہ چینی حکام کیساتھ زیادہ تر ان مسائل پر بات چیت کریں گے۔

انہوں نے دورہ چین کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کے محکمہ سائنس کے درمیان تعاون کے نئے معاہدے پر دستخط کا ذکر کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کردیا کہ اس شعبے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعمیری تعاون قائم ہوگا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ  نائب ایرانی صدر برائے سائنسی اور تکنیکی امور، چینی وزیر سائنس کی باضابطہ دعوت پر ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت میں دونوں ملکوں کی علم پر منبی کمپنیوں کے درمیان تعاون کے مقصد سے گزشتہ روز چین کے دورہ پر پہنچ گئے، علم پر مبنی 70 ایرانی کمپنیوں کے سربراہ بھی سورنا ستاری کے وفد میں شامل ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 11 =