ایران میں غیرقانونی تارکین وطن کی گاڑی کو حادثہ، 28 افراد جاں بحق

زاہدان، ارنا- پاکستان سے ملحقہ ایران کے جنوبی سرحدی صوبے سیستان و بلوچستان میں غیر ملکیوں کی گاڑی کو حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں 28 افراد جاں بحق جبکہ 21 بھی زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بات زاہدان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے ہسپتال میں ہنگامی مرکز کے سربراہ ڈاکٹر "فریبرز راشدی" نے ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج بروز جمعرات کی علی الصبح کو سراوان- خاش روڈ میں غیر ملکیوں کے حامل دو ٹرکوں کے درمیان  تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں گاڑیوں میں سوار 28 مسافر جاں بحق اور 21 بھی زخمی ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور ان کو خاش کے "امام خمینی" ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 7 =