ایران کی اسٹیل مصنوعات کی برآمدات 40 لاکھ ٹن سے تجاوز کر گئیں

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران میں رواں سال کے ابتدائی 7 مہینوں کے دوران 40 لاکھ 49 ہزار 872 ٹن اسٹیل مصنوعات کی برآمد کی گئی جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 8 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اکتوبر مہینے کے دوران،  ایران کے 10 بڑے اسٹیل فیکٹری سے قریب 561 ہزار ٹن اسٹیل مصنوعات کو برآمد کیا گیا ہے جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 54 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں اسٹیل کی پیدواری صلاحیت میں قابل قدر پیشرفت آئی ہے اور اب ایران دنیا کی دسویں پوزیشن پر کھڑا ہے۔

ایرانی وزیر برائے تجارت، کان کنی اور صنعت  رضا رحمانی" کے مطابق دنیا میں اسٹیل کی پیداواری میں 5۔3 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور ایران میں اسٹیل کی پیداواری میں 5۔6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

رحمانی نے کہا کہ اس سے پہلے اسٹیل پیداواری کے لحاظ سے ایران دنیا کی 13 ویں پوزیشن پر تھی لیکن ابھی وہ دنیا کی دسویں پوزیشن پر کھڑا ہے۔

ایرانی وزیر صنعت نے کہا کہ مشرق وسطی کے 62 فیصد اسٹیل کا حصہ اسلامی جمہوریہ ایران میں تیار کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ پیر کے روز ایران کے جنوب مغربی صوبے کرمان میں سالانہ 800 ہزار ٹن اسفنج لوہے کی پیداواری صلاحیت کے حامل اسٹیل فیکٹری کا افتتاح کیا گیا جس کی افتتاحی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی بھی شریک تھے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 16 =