13 نومبر، 2019 5:56 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83554131
0 Persons
ایران مخالف سیاسی سازشوں کے دھوکے میں نہیں آئیں گے: روس

ماسکو، ارنا- نائب روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بعض ممالک ایران کے خلاف سیاسی طور پر سازشیں کررہے ہیں جبکہ جوہری معاہدے سے متعلق ایران کے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں اور ان کے دھوکے میں ہم نہیں آئیں گے.

ان خیالات کا اظہار روس کے اعلی سفارتکار "سرگئی ریابکوف" نے بدھ کے روز روسی خبر رسان ایجنسی ریانووستی کیساتھ انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔

ریابکوف نے مزید کہا کہ انہوں نے ایران جوہری سرگرمیوں سے متعلق عالمی جوہری ادارے کی حالیہ رپورٹ کو پڑھ لیا ہے اور روس کا موقف اسی مسئلے کے حوالے سے واضح ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور عالمی ایٹمی ایجنسی کو اس مسئلے پر روشنی ڈالنے کیلئے مزید موقع اور ٹائم دینا ہوگا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ بعض مغربی ذراع ابلاغ بشمول فرانس پریس نے عالمی جوہری ادارے کی حالیہ رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ ایران کے ایک نامعلوم مقام میں یورینیم کے اثرات پائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز میں بھی ویانا میں قائم بین الاقوامی اداروں میں تعینات ایران کے مستقل مندوب نے عالمی جوہری توانائی ادارے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سیاسی اہداف کی بنیاد پر اپنی رپورٹس کو متاثر نہ ہونے دے.

انہوں نے کہا کہ جب کہ جوہری توانائی ایجنسی نے ایران کو مطلع کیا کہ کسی خاص مقام کے بارے میں اس کے کچھ سوالات ہیں، ایران نے قبول کردیا کہ ملک کی جوہری سرگرمیوں کی شفافیت اور دیانتداری کی تصدیق کے لیے اس ایجنسی کے ساتھ مثبت تعاون اور گفتگو کرے.

ایرانی سفیر نے کہا کہ پھر ایران کے اس موضوع کے حوالے سے کسی بھی کچی بات اور ابتدائی فیصلہ سیاسی اغراض سے ہوگا.

انہوں نے کہا کہ آئی اے ای اے اور ممبر ممالک کے درمیان اس طرح کے سوالات کرنا ایک عام کا عمل ہے اور اگر دونوں فریقین باہمی تعاون چاہتے ہیں تو سیاسی مقاصد کے ساتھ اس معاملے کا غلط استعمال نہیں کرنا چاہیے.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 6 =