13 نومبر، 2019 5:20 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83554085
0 Persons
عالمی ادارہ خوراک اور ایران کا زراعت کے شعبے پر تعاون

تہران، ارنا- اقوام متحدہ کے ماتحت خوراک و زراعت تنظیم (فائو) نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ فصلوں سے متعلق معلومات جمع کرنے کے لئے ملٹی ٹائم سیٹلائٹ امیجری استعمال کرنے کے حوالے سے ایران کیساتھ تعاون کرے گا۔

اقوام متحدہ کے ماتحت خوراک و زراعت تنظیم (فائو) کی رپورٹ کے مطابق، "اسلامی جمہوریہ ایران کے زرعی مانیٹرنگ سسٹم کو سیٹلائٹ امیجری کے ذریعے بہتر بنانے کے منصوبے کے پہلے مرحلے کے نتائج سے فصلوں کی معلومات کو اکٹھا کرنے کے لئے وزارت زراعت کی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے اعلی معیار کے ملٹی موڈل سیٹلائٹ امیجری کے استعمال کی اچھی کارکردگی ظاہر ہوتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ ایک ایسی صلاحیت ہے جو زرعی شعبے کی منصوبہ بندیوں اور اس کی نگرانی کیلئے بہت کام میں آئے گی۔

ایف اے او کے جیسوپیٹل انٹیلیجنس یونٹ کے ترجمان "داگلاس موچونی" نے ایران کیساتھ مشترکہ طور پر اس منصوبے کے نفاذ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران میں موسمیاتی تبدیلیوں کے تحت پائیدار زرعی ترقی کے لئے پالیسیوں اور سرمایہ کاری کے ضوابط کے ساتھ ساتھ طرز عمل کی ترقی کے لئے جدید زمینی بنیاد پر ٹکنالوجیوں کے استعمال پر بھی کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شدید اور بار بار قدرتی آفات جیسے سیلاب، خشک سالی کے وقوع سے ایرانی زرعی پیداوار پر تباہ کن اثرات مرتب ہوتے ہیں جن کے کنٹرول کیلئے ایک جامع، منظم اور زرعی نگرانی کے نظام کی ضرورت ہوتی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 11 =