13 نومبر، 2019 3:40 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83553909
0 Persons
ایران اور ہالینڈ کے درمیان ماحولیاتی تعاون کا فروغ

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات ہالینڈ کے سفیر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ان ملک ایران کیساتھ ماحولیات کے شعبے میں تعاون بڑھانے کیلئے دلچسبی رکھتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار "ژاک ورنر" نے آج بروز بدھ کو ایرانی ماحولیاتی تحفظ ادارہ کے نائب سربراہ کیساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہالینڈ، مٹی کھار اور زراعت سے متعلقہ صنتعوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کیساتھ تعاون پر تیار ہے

ہالینڈ کے سفیر نے کہا کہ ان کا ملک پیرس ماحولیاتی معاہدے کے فریم ورک کے اندر ایران کیساتھ تعاون کرے گا۔

اس موقع پر ایرانی ماحولیاتی تحفظ ادارہ کے نائب سربراہ "مسعود تجریشی" نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، پیرس ماحولیاتی معاہدے کے فریم ورک کے اندر ہوا کو صاف کرنے اور آلودگی  کے اثرات کو کم کرنے کے درپے ہے۔

انہوں نے اورمیہ جھیل کی بحالی کیلئے ایران، آسٹریا اور ہالینڈ کے درمیان تعاون پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ کے ہالینڈ سے اچھے تعلقات ہیں۔

تجریشی نے اس امید کا اظہار کردیا کہ دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں اور تحقیقاتی مراکز ایک دوسرے کیساتھ رابطے میں رہیں اور ساتھ ساتھ ایک دوسرے کے سانسی تجربات سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 4 =