عالم اسلام کو مزید اتحاد کی ضرورت ہے: ایرانی وزیر ثقافت

تہران، ارنا - ایران کے وزیر ثقافت اور اسلامی گائیڈنس نے کہا ہے کہ عالم اسلام کو آپس کے مسائل بشمول مسئلہ فلسطین کے بہتر حل کے لئے مزید اتحاد کی ضرورت ہے.

ہ بات سید عباس صالحی' نے ایران میں تعینات فلسطینی سفیر 'صلاح زواوی' کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ فلسطین کے بارے میں ایران کی پالیسی، تمام مہاجرین کی فلسطین میں واپسی اور جمہوریت کے ذریعے فلسطین کے مسئلے کا حل ہے.
ایرانی وزیر نے کہا کہ غاصب صیہونی ریاست کا قیام محض ایک چھوٹی سی حکومت کی تشکیل ہی نہیں تھا بلکہ پردے کے پیچھے اس کو بہت واقعات اور سازشیں تھیں جن میں سے علاقائی تنازعات کی آگ بھڑکانے کی طرف اشارہ کر سکتے ہیں.
انہوں نے 6 علاقائی ممالک کے سربراہوں کو ایرانی صدر کے خط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران علاقائی، پڑوسی اور دوسرے ممالک کے اختلافات اور تنازعات کے بجائے مشترکات کی اہمیت دیتا ہے.
اس موقع میں صلاح زواوی نے کہا کہ ایرانی عظیم ملک کو مختلف فرقوں ہیں اور اس ملک میں اسلام اور فلسطینی مسئلے کو بہت اہمیت حاصل ہے.
انہوں نے اسلامی اتحاد کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا نظام، امریکہ اور مغربی مفادات کے لئے خطرہ ہے اور ایک عظیم اسرائیل کی تشکیل کے خواب کے لیے سب سے بڑی رکاوٹ ہے.
انہوں نے مزید بتایا کہ ایران مذاکرات کے ذریعے اپنے تعلقات کو بڑھ رہا ہے کیونکہ ہزار گھنٹے کے مذاکرات ایک گھنٹے کی جنگ سے بہتر ہے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@.

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 12 =