ایرانی سفیر کی نائب اطالوی وزیرخارجہ سے ملاقات، جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور

تہران، ارنا – روم میں متعین ایرانی سفیر نے یورپ کیجانب سے جوہری معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں کو نبھانے کے لئے سنجیدہ اقدام اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بات 'حمید بیات نے آج بروز بدھ اٹلی کے نائب وزیر خارجہ مانلیویلو ڈی اسٹیفانو سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے ایران اور اٹلی کے درمیان دیرینہ تعلقات کی لمبی تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ رم بدستور ایران کے ساتھ اچھے تعلقات کو جاری رکھے گا.
ایرانی سفیر نے جوہری معاہدے سے متعلق ہمارے ملک کے وعدوں کی کمی کے لیے اٹھائے گئے تازہ ترین اقدامات پر تبصرہ کرتے ہوئے جوہری معاہدے کے بچانے کے لیے یورپی فریقین کے سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا
ہرمز امن منصوبہ، علاقائی امور اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کو حل کرنے کے لئے تہران کے مواقف کا ذکر کیا.
اس موقع میں مانلیویلو ڈی اسٹیفانو نے جوہری معاہدے کو ایک بین الاقوامی معاہدے قرار دیتے ہوئے اس سمجھوتے سے اپنے ملک کی حمایت پر زور دیا.
اطالوی عہدیدار نے یمن کا مسئلہ سمیت تہران اور روم کے درمیان علاقائی تعاون کے تسلسل کا خیرمقدم کردیا.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@.

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 12 =