12 نومبر، 2019 7:38 PM
Journalist ID: 2129
News Code: 83552642
0 Persons
ریاستی دہشتگردی پر صہیونیوں کو کڑی سزا دی جائے: ایران

تہران، ارنا۔اسلامی جمہوریہ ایران نے غزہ میں حالیہ صہیونی جارحیت اور فلسطینی کمانڈر کے قتل کے ردعمل میں کہا ہے کہ ناجائز صہیونی ریاست کی دہشتگردی اور دراندازی کا تعاقب اور اسے کڑی سے کڑی سزا دلوانے کی ضرورت ہے.

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے فلسطین پر قبضہ کرنے والوں کو عالمی عدالت میں بطور جنگی مجرموں کے سزادینے پر زور دیا۔

سید "عباس موسوی" نے فلسطینی عوام کی مزاحمت کو سراہتے ہوئے یکجہتی، اتحاد اور مزاحمت کو فلسطین پر قبضہ کرنے والوں کیخلاف مقابلے کرنے کا واحد طریقہ قرار دے دیا۔

انہوں نے فلسطین میں ناجائز صہیونی ریاست کی جارحیت اور دہششتگردانہ اقدامات کے حوالے سے بین الاقوامی برادری کی خاموشی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بہت بڑی افسوس کی بات ہے کہ اس ظالم اور قاتل ریاست کی حمایت کی روشنی میں فلطسینی عوام کے قتل عام اور ان کیخلاف ظلم اورغارت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ القدس الشریف اور مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاست کے دہشتگردانہ اقدامات کو رکنے اور مظلوم فلسطینی عوام کی حفاظت کے لئے اپنے انسانی اور قانونی فرائض اور ذمہ داریوں کو نبھائیں۔

 یه بات قابل ذکر ہے کہ غزہ کی پٹی پر ناجائز صہیونی ریاست کے حملے میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم جہاد اسلامی کے ایک اہم کمانڈر کو قتل کردیا گیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 1 =