12 نومبر، 2019 6:01 PM
Journalist ID: 2129
News Code: 83552544
0 Persons
بحر ہند میں ایران کی شرکت سے سمندری مشق کا انعقاد ہوگا

بندرعباس، ارنا- بحر ہند اور بحیرہ عرب میں بحری قزاقی کیخلاف مقابلہ کرنے کے حوالے سے پہلی بار کیلئے "آیونز" نامی سمندری مشق کا انعقاد ہوگا جس میں اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے 27 ممالک حصہ لیں گے۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی بحریہ کے ڈپٹی چیف برائے منصوبہ بندی اور بجٹ ایڈمیرل جنرل "محمدر ضا عزیزی" نے منگل کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے پہلے آیونز سمندری مشق کے ابتدائی مسودے کو رکن ممالک کے سامنے پیش کیا گیا تھا اور آج 12 نومبر کو منعقدہ دوسرے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رواں سال کے آخر تک اس سمندری مشق کا بحر ہند اور بحیرہ عرب میں انعقاد کیا جائے۔

جنرل عزیزی نے 2008ء میں بحر ہند کے ساحلی ممالک کے بحریہ کے کمانڈرز کے اجلاس ( آیونز) کے قیام کے مقصد کو ان ممالک کے بحریہ فورسز کے درمیان تعاون کا فروغ قرار دے دیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ آیونز اجلاس میں 24 مستقل رکن سمیت 8 مبصر رکن شامل ہیں جو درج ذیل 3 علاقائی ذیلی گروپوں میں آتے ہیں۔

جنوبی ایشیاء: بنگلہ دیش، ہندوستان، مالدیپ، پاکستان، سیچلس، سری لنکا اور برطانیہ

مغربی ایشیاء: ایران، عمان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات

مشرقی افریقہ: فرانس، کینیا، ماریشیس، موزمبیق، جنوبی افریقہ اور تنزانیہ

جنوب مشرقی ایشیا اور آسٹریلیا: آسٹریلیا، انڈونیشیا، ملائشیا، میانمار، سنگاپور، تھائی لینڈ اور مشرقی تیمور

ناظم ممالک: چین، جرمنی، اٹلی، جاپان، مڈغاسکر، نیدرلینڈز، روس اور اسپین

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 1 =