12 نومبر، 2019 5:18 PM
Journalist ID: 2129
News Code: 83552494
0 Persons
ایران اور پاکستان کا مشترکہ سرحدوں کی سلامتی کا جائزہ

 اسلام آباد، ارنا- پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے اپنے عہدے سے سکبدوش ہونے کے موقع پر پاکستانی آرمی چیف کیساتھ ایک ملاقات میں باہمی تعلقات سمیت دفاعی تعاون اور مشترکہ سرحدوں پر قیام امن و سلامتی سے متعلق بات چیت کی۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ "مہدی ہنردوست" نے آج بروز منگل کو جنرل "قمر جاوید باجوہ" کیساتھ ملاقات کی۔

اس موقع پر پاکستانی آرمی چیف نے ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے فروغ کیلئے ایرانی سفیر کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔

دراین اثنا مہدی ہنردوست نے بھی خطے میں قیام امن و استحکام بالخصوص مشترکہ سرحدوں کے امن و سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے پاکستان کی مسلح افواج اور پاکستانی فوج کے آرمی چیف کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر، اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے کے موقع پر پاکستان کے اعلی حکام کیساتھ الواداعی ملاقات کر رہے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 0 =