ایران میں ایکو رکن ممالک کے محکمہ موسیمات کے سربراہوں کی نشست کا انعقاد

تہران، ارنا- اقتصادی تعاون تنظیم ایکو رکن ممالک کے محکمہ موسیمات کے سربراہوں کی تیسری نشست کا دارالحکومت تہران کی میزبانی میں انعقاد کیا گیا۔

ایرانی محکمہ موسیمات کے سربراہ "سحر تاج بخش" نے اس امید کا اظہار کردیا کہ خطی ممالک کے تعاون سے ایک ایسی حکمت عملی بنایا جائے جس کے ذریعے قدرتی آفات جیسے سیلاب کا بہتر انتظام کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے ادارے کو مضبوط بنانے کیلئے دیگر قدرتی آفات جیسے زلزلے اور لینڈ سلائیڈینگ کی مینجمنٹ سے متعلق دیگر تنظیموں اور اداروں بشمول یونیورسٹیوں اور تحقیقی مراکز کیساتھ تعاون کی ضرورت ہے۔

تاج بخش نے کہا کہ یہاں سب سے اہم بات ماحولیاتی خطرات اور قدرتی آفات کی نگرانی اور پیشین گویی ہے تا کہ ایکو رکن ممالک کیلئے خدمات کی فراہمی ہوجائے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایکو رکن ممالک کے محکمہ موسیمات کے سربراہوں کی تیسری نشست میں ترکی، افغانستان، ترکمانستان، قازقستان، کرقیزستان، ازبکستان، تاجیکستان، پاکستان اور ایران کے ماہرین اور عہدیداروں نے حصہ لیا ہے۔

واضح رہے کہ ایکو رکن ممالک کے محکمہ موسیمات کے سربراہوں کی تیسری نشست کا 12 اور 13 نومبر کو ایرانی دارلحکومت تہران اور مشہد میں انعقاد کیا جاتا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 12 =