12 نومبر، 2019 4:30 PM
Journalist ID: 2129
News Code: 83552410
0 Persons
ایران میں گزشتہ 8 مہینوں کے دوران 530 ٹن منشیات پکڑی گئیں

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران میں رواں سال کے گزشتہ 8 مہینوں کے دوران 530 ٹن مختلف قسم کی منشیات برآمد کی گئی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی ادارہ برائے انسداد منشیات کے سربراہ "محمد مسعود زاہدیان" نے منگل کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کے ضبط ہونے کا 72 فیصد کا حصہ، پولیس اہلکاروں کے کام اور ذہانت کی وجہ سے تھا۔

زاہدیان کا کہنا ہے کہ رواں سال کے دوران ضبط کی گئی منشیات کے 70 فیصد کا حصہ ملک کے مشرقی علاقوں سے ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ہفتے کے دوراں سراوان سرحدی علاقے سے 6 ٹن اور میرجاوہ سرحدوں میں بھی 5۔2 ٹن کی منشیات برآمد کی گئی۔

زاہدایان کے مطابق ایران کے پڑوسی ملک افغانستان میں منشیات کی پیداوار میں اضافہ ہوگیا ہے لہذا بین الاقوامی برادری سے ہمارا مطالبہ ہے کہ انسداد منشیات کیلئے عملی اقدامات اٹھائے کیونکہ اگر منشیات کیخلاف جنگ نہ ہو تو وہ یورپی ممالک اور نوجوانوں کے دستیاب ہوں گی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 8 =