12 نومبر، 2019 3:57 PM
Journalist ID: 2129
News Code: 83552366
0 Persons
امریکہ میں ایران پر دراندازی کرنے کی جرات نہیں: عراقچی

تہران، ارنا - اعلی ایرانی سفارتکار نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ہم وطن عزیز کے دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں اور یہ بات امریکیوں کے علم میں بھی ہے اسی لئے ہم سمجھتے ہیں کہ امریکہ میں ایران پر دراندازی کرنے کی جرات نہیں ہے.

ان خیالات کا اظہار "سید عباس عراقچی" نے آر ٹی نیوز چینل کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے ایران جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ایک سال کیلئے صبر کیا لیکن بدقسمتی سے ان کی کوششوں کا کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوا اور بالاخر ایران نے 8 مئی 2019 کو اپنے جوہری وعدوں میں کمی لانے کا فیصلہ کیا۔

***جوہری معاہدے کا خاتمہ نہیں تسلسل چاہتے ہیں

اعلی ایرانی سفارتکار نے مزید کہا کہ جوہری وعدوں میں کمی لانے کا مقصد اس بین الاقوامی معاہدے کا تحفظ ہے نہ کہ اس کی تباہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جوہری معاہدے کی شق نمبر 36 کے مطابق اگر اس معاہدے کے اراکین میں سے ایک رکن، جزوی یا بڑے پیمانے پر اپنے وعدوں پر عمل نہ کریں تو ایران کو بھی اپنے کیے گئے وعدوں میں کمی لانے کا حق حاصل ہے۔

***آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کی سلامتی ایران کی ترجیح قرار

عراقچی، ایرانی صدر کی حالیہ تجویز کرد ہ ہرمز امن منصوبے سے متعلق کہا کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں امن و سلامتی کو یقینی بنانا، اسلامی جمہوریہ ایران کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی خواہش یہ ہے کہ تمام خطی ممالک امن اور سکون میں رہ کر ایک پُرسکون ماحول میں اپنی تیل کی پیداوار اور برآمد کریں۔

***ایران امارات تجارتی تعلقات کبھی منقطع نہیں ہوئے

اعلی ایرانی سفارتکار نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے متحدہ عرب امارات کیساتھ اچھے اور وسیع تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے حکام  بدستور رابطے میں ہیں۔ ہمارا عقیدہ ہے کہ ہمیں بہتر تفہیم حاصل ہوگی۔

 ***عراق میں امن چاہتے ہیں

عراقچی نے مشترکہ مفادات پر مبنی اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے درمیان گہرے تعمیری تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بعض دشمن عناصر ایران اور عراق کے درمیان کشیدگی پیدا کرنے کے درپے ہی حالانکہ ان کی کوششوں کا کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوگا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 1 =