12 نومبر، 2019 2:57 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83552265
0 Persons
شام کا ایرانی کمپنیوں کی سہولیات کی فراہمی پر تیار

تہران، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات شامی سفیر نے کہا ہے کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ سرمایہ کاری منصوبوں میں ایرانی نجی اور سرکاری شعبوں کی موجودگی کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں.

یہ بات "عدنان محمود" نے منگل کے روز شامی کاروباری مواقع کی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شام کے مختلف علاقوں میں ایرانی نجی اور سرکاری شعبوں کی موجودگی اور سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں.
محمود نے کہا کہ دونوں ممالک نے گزشتہ سال مشترکہ اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط کردیا جس کا مقصد مشترکہ باہمی تعاون اور سرمایہ کاری ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف سرمایہ کاری اور روزگار سمیت رہائشی یونٹوں کی تعمیر ، بنیادی ڈھانچے ، شام کی معیشت اور فیکٹریوں کی تعمیر نو، ان کو خام مال کی فراہمی اور تجارتی معاہدے کے نفاذ کے مواقع موجود ہیں.
انہوں نے کہا کہ اب دونوں حکومتیں پیسے کی منتقلی کے مسائل کے حل کے لئے کوشش کر رہی ہیں لہذا دونوں مرکزی بینکوں کے درمیان باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیا گیا ہے اور مختلف بینکوں کا افتتاح اور تعمیر کرنا ان حکومتوں کی پہلی ترجیح ہے.
شامی سفیر نے کہا کہ مصنوعات کے تبادلے کے لئے سمندری اور زمینی نقل و حمل کی کمپنیوں کی تعمیر کی ضرورت ہے.
انہوں نے کہا کہ ہم ایرانی نجی کمپنیاں اور سرمایہ کاروں کی پیداواری لائنوں کی تعمیر کے لئے دعوت دیتے ہیں اور شام کے ذریعہ دوسرے عرب اور خطی ممالک میں داخل ہوسکتے ہیں.
انہوں نے کہا کہ شام کی تعمیر نو میں ایرانی نجی اور سرکاری کمپنیوں کی موجودگی کی تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں اور ہمارا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات بڑھانا ہے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 12 =