بہتر سروسز فراہم کرنے پر مشہد ایئرپورٹ دنیا میں 12واں نمبر پر

مشہد، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران میں مذہبی شہر مشہد کے بین الاقوامی ہوائی اڈہ دنیا میں بہترین سہولتیں فراہم کرنے میں 12ویں نمبر پر ہے.

تہران کے مہرآباد بین الاقوامی ہوائی اڈے کے بعد مشہد ایران کا دوسرا بڑا ایئرپورٹ ہے.

یہ بات ایرانی ہوائی اڈوں کی کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل 'سیاوش امیر مکری' نے آج بروز منگل صوبے خراسان رضوی کے ہوائی اڈوں کے ڈائریکٹر جنرلوں کے لیے ایک اعزازی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی.

 انہوں نے کہا کہ عالمی رینکنگ میں مشہد کے بین الاقوامی ایئر پورٹ ' شہید ہاشمی نژاد' دنیا کے 88 ہوائی اڈوں میں سے 12 ویں پوزیشن پر ہے

انہوں نے کہا کہ یہ ائیر پورٹ رقبے(540ہیکٹر) کے لحاظ سے ملک کا دوسرا بڑا ہوائی اڈہ ہے.

انہوں نے کہا کہ اس ائیرپورٹ کی گنجائش سالانہ 6 ملین مسافر ہے۔ لیکن مشہد کو مذہبی سیاحت کی ایک منزل بننے کی وجہ سے اس شہر میں 50 ملین مسافروں کی گنجائش کے ساتھ ایک نیا بین الاقوامی ہوائی اڈہ تعمیر کرنا ضروری ہے.
یہ ائیرپورٹ تہران کے مہر آباد ہوائی اڈے کے بعد ایران کا دوسرا مصروف ترین ہوائی اڈہ ہے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@.

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 2 =