12 نومبر، 2019 10:58 AM
Journalist ID: 2392
News Code: 83551601
0 Persons
ظریف کا یورپ سے استفسار؛ کونسے وعدوں پر عمل کیا

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے یورپی ہم منصوبوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے جوہری معاہدے پر من و عن عمل کیا لیکن مغرب ہمیں بتادے کہ اس نے ان ڈیڑھ سال میں کونسے وعدوں پر عمل کیا ہے.

یہ بات "محمد جواد ظریف" نے منگل کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ، جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ کو اپنے مخاطب قرار دیتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ جب آپ اپنے وقت کو ضائع کرنے پر سرگرم تھے اسلامی جمہوریہ ایران نے تنازعات کو حل کرنے کا طریقہ کار متعارف کرکے اسے مکمل کیا.
ظریف نے کہا کہ ہم ابھی صورتحال میں جوہری معاہدے کی شق نمبر 36 کے مطابق، تلافی کرنے والے اقدامات سے استعمال کر رہے ہیں.
تفصیلات کے مطابق، تین یورپی ممالک سمیت برطانیہ، جرمنی، فرانس کے وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کی چیف خارجہ پالیسی نے پیر کے روز اپنے ایک مشترکہ بیان میں تمام فریقین کی جانب سے جوہری معاہدے کے مکمل نفاذ پر زور دیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو اس معاہدے کے خلاف اقدامات سے دوری کرنا ہوگا.
اس بیان کے مطابق، یورپی فریقین نے ایران کے چوتھے مرحلے فردو جوہری تنصیبات میں یورینیم کی افزودگی کی بحالی پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے.
انہوں نے ایران سے تحقیقی اور ترقیاتی سرگرمیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 5 =