ایران، اسٹیل کی پیداواری میں دنیا کی دسویں پوزیشن پر ہے

کرمان، ارنا- ایرانی وزیر برائے تجارت، کان کنی اور صنعت نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں اسٹیل کی پیدواری صلاحیت میں قابل قدر پیشرفت آئی ہے اور اب ایران دنیا کی دسویں پوزیشن پر کھڑا ہے۔

ان خیالات کا اظہار "رضا رحمانی" نے پیر کے روز صوبے کرمان میں اسٹیل فیکٹری کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں اسٹیل کی پیداواری میں 5۔3 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور ایران میں اسٹیل کی پیداواری میں 5۔6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

رحمانی نے کہا کہ اس سے پہلے اسٹیل پیداواری کے لحاظ سے ایران دنیا کی 13 ویں پوزیشن پر تھی لیکن ابھی وہ دنیا کی دسویں پوزیشن پر کھڑا ہے۔

ایرانی وزیر صنعت نے کہا کہ مشرق وسطی کے 62 فیصد اسٹیل کا حصہ اسلامی جمہوریہ ایران میں تیار کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ پیر کے روز ایران کے جنوب مغربی صوبے کرمان میں سالانہ 800 ہزار ٹن اسفنج لوہے کی پیداواری صلاحیت کے حامل اسٹیل فیکٹری کا افتتاح کیا گیا جس کی افتتاحی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی بھی شریک تھے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 6 =