11 نومبر، 2019 5:14 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83550837
0 Persons
ایرانی خواتین کی کشتی ٹیم، عالمی مقابلوں میں حصہ لے گی

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی خواتین کشتی ٹیم، دسمبر مہینے میں قازقستان کے شہر نور سلطان میں منعقدہ عالمی کشتی مقابلوں میں حصہ لے گی۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی خواتین کی کشتی فیڈریشن کی سربراہ "فاطمہ درخشانی" نے پیر کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی کشتی مقابلوں کا 20 سے 23 دسبمر تک قازقستان کے شہر نور سلطان میں انعقاد کیا جائے گا جس میں ایرانی خواتین کی کھیلاڑی بھی شریک ہوں گی۔

درخشانی نے مزید کہا کہ ایرانی خواتین کی کشتی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا عنقریب انعقاد کیا جائے گا جس میں وہ با قاعدہ طور پر اپنے آپ کو عالمی مقابلوں میں شرکت کرنے کیلئے تیار کریں گی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 3 =