ایرانی جنوبی علاقوں میں اسٹیل فیکٹری کا افتتاح، صدر روحانی کی شرکت

کرمان، ارنا- ایران کے جنوب مغربی صوبے کرمان میں سالانہ 800 ہزار ٹن اسفنج لوہے کی پیداواری صلاحیت کے حامل اسٹیل فیکٹری کا افتتاح کیا گیا جس کی افتتاحی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی بھی شریک تھے۔

تفصیلات کے مطابق صوبے کرمان میں اسٹیل فیکٹری کے قیام کا مقصد، اس صوبے کے علاقے بافت میں غربت کے خاتمے اور روزگار کی پیداواری ہے جو سالانہ 800 ہزار ٹن اسفنج لوہے اور 800 ہزار ٹن خام اسٹیل کی پیداواری صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسٹیل فیکٹری کے قیام کا منصوبے کا بل 3 سال پہلے ایرانی پارلیمنٹ کی اقتصادی کونسل میں پاس کیا گیا اور 2 سال پہلے اس کی تعمیر کا عمل 612 ایکڑ کے رقبے پر محیط ایک زمین میں آغاز کیا گیا۔

کرمان اسٹیل فیکٹری کے پہلے فیز کا ایرانی صدر مملکت کے ذریعے افتتاح کیا گیا اور 800 ہزار ٹن اسٹیل کی پیداواری کی صلاحیت رکھتا ہے جس کے ذریعے براہ راست 250 افراد اور بالواسطہ 2 ہزار 500 افراد کیلئے روزگار فراہم کیا جاتا ہے۔

اس منصوبے میں 50 ہزار کیوبکس میٹر سے زیادہ کنکریٹ، 4 ہزار 89 ٹن اسٹیل اور 7 ہزار 641 ٹن کے مختلف سامان کو استعمال کیا گیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ کرمان اسٹیل فیکٹری کے دوسرے فیز کا ایرانی صدر مملکت اور وزیر صنعت کی موجودگی میں افتتاح کیا گیا جس کیلئے چین نے سرمایہ کاری کی ہے۔

واضح رہے کہ اس منصوبے کا ایرانی مائنز اینڈ منرلز ڈویلپمنٹ اینڈ رینوویشن آرگنائزیشن کے زیر اہتمام میں آغاز کیا گیا ہے اور اس پر 250 میلن یورو بھی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

اس منصوبے کی تکمیل سے براہ راست 500 افراد اور بالواسطہ 5 ہزار افرد کیلئے روزگار کی فراہمی ہوگی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 0 =