11 نومبر، 2019 3:51 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83550717
0 Persons
پاکستانی زائرین کے بس حادثے میں 4 افراد جاں بحق

تہران، ارنا – ایرانی صوبے خراسان جنوبی کے شہر نہبندان اور صوبے سیستان و بلوچستان کے شہر زاہدان کے درمیان مشترکہ روڈ میں پاکستانی زائرین کے بس کے حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 46 زخمی ہوگئے ہیں.

یہ بات ایرانی ایمرجنسی آرگنائزیشن کے سربراہ "پیرحسین کولیوند" نے پیر کے روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ بس حادثہ پیر کی علی الصبح 4 بجکر 13 منٹ پر ہوا تھا اور جب ان کی امدادی ٹیمیں وہاں پہنچیں تو صرف 4 افراد جاں بحق اور 46 زخمی ہوچکے تھے۔
کولیوند نے کہا کہ یہ حادثہ نہبندان اور زاہدان کے روڈ سے 25 کلومیٹر کے فاصلے پر اس وقت پیش آیا جب ایک بس پاکستانی زائرین کو لے جا رہی تھی کہ راستے میں ایک ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ٹرک کے دو مسافر اور بس کے دو پاکستانی زائرین جاں بحق ہوگئے.
انہوں ںے کہا کہ بس میں 49 پاکستانی زائرین سوار تھے اور زخمیوں کو نہبندان اور بیرجند کے ہسپتالز منتقل کردیا گیا ہے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 6 =