11 نومبر، 2019 3:49 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83550714
0 Persons
پاکستان کیساتھ تعلقات آگے بڑھ رہے ہیں: ایرانی جنرل

زاہدان، ارنا - ایران کے سرحدی امور کے کمانڈر جنرل نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ایران کے باہمی تعلقات ترقی کی سمت آگے بڑھ رہے ہیں.

یہ بات بریگیڈیئر جنرل ''قاسم رضایی نے ایران کے مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے سرحدی گارڈز کے ساتھ ملاقات کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی تعلقات مزید ترقی کی سمت میں گامزن ہیں جس سے مشترکہ سرحدی مسائل کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
ایران کی سرحدی پولیس فورس کے کمانڈر نے ایرانی صوبہ سیستان و بلوچستان، افغانستان اور پاکستان کے دو ممالک کے ساتھ پڑوسی ہے اور ان ممالک کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں.
انہوں نے روان سال میں ایران اور پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مشترکہ سرحدوں کے گزشتہ سال کے مسائل دونوں ممالک کے سرحدی محافظوں کے ذریعے حل کئے گئے.
انہوں نے ایران اور پاکستان کے سرحدی کمانڈروں کے درمیان ہونے والی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات کے دوران فریقین نے سرحدی سڑکوں، عمارتوں اور سرحد میں مشترکہ انتظام پر گفتگو کی.
انہوں نے مزید بتایا کہ ایرانی میرجاوہ سرحد میں پاکستانی زائرین کی آمد و رفت کو آسان بنانے کے لیے بہت اقدامات کئے گئے ہیں جس سے دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات کی نشاندہی ہوتی ہے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@.

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 0 =