11 نومبر، 2019 3:37 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83550696
0 Persons
عالمی میلوں میں 2 ایرانی فلموں کی نمائش ہوگی

بوشہر، ارنا- ایرانی فنکاروں کی بنائی گئی فلموں "scallop" اور "The Hunt" کو سوئٹزرلینڈ اور اٹلی میں منعقدہ بین الاقوامی میلوں میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی جنوبی صوبے بوشہر سے تعلق رکھنے والے ہدایت کار "علی کارگر" کی بنائی گئی فلم  scallop کو اٹلی میں منعقدہ 14 ویں Fiorenzo serra  فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

scallop  فلم نے پانی کی قلت کے بحران کو بہت بڑے خوبصورت انداز میں شائقین کے سامنے پیش کیا ہے۔

اس کے علاوہ صوبے بوشہر کے دیگر فلم ساز "مسعود کازرونی" کی بنائی گئی فلم The Hunt کو بھی سوئٹزر لینڈ میں منعقدہ Momohill film fair فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

The Hunt فلم کی کہانی دو اسمگلرز کی زندگی پر مبنی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ The Hunt اور scallop فلموں کو اس سے پہلے مختلف بین الاقوامی میلوں میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا تھا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 1 =