11 نومبر، 2019 12:17 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83550213
0 Persons
اگلے سال ایران پر ہتھیاروں کی پابندیاں ختم ہوں گی: روحانی

کرمان، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ ایرانی عوام جان لیں کہ جوہری معاہدے کے برقرار رہنے سے اگلے سال ایران کو سیاسی، دفاعی اور سلامتی کے حوالے سے بڑی کامیابی حاصل ہوگی.

یہ بات ڈاکٹر حسن روحانی' نے پیر کے روز صوبے کرمان کے شہر رفسنجان میں شہریوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے ایرانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کے تسلسل سے آئندہ سال ہم سیاسی، دفاعی اور سلامتی کے شعبے میں ایک بہت بڑی کامیابی حاصل کریں گے.
روحانی نے جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سمجھوتے میں ایران کے رہنے یا اسے چھوڑنے کے بارے میں مختلف رائے ہیں؛ صحیح راستے کا انتخاب اہم ہے اور صحیح راستے کے انتخاب میں بھی اختلاف رائے ہے.
انہوں نے کہا کہ بعض انتہا پسند افراد ہمارے راستے میں رکاوٹ ڈالتے ہیں لیکن ہم نے اعتدال، انصاف اور توازن کے راستے کو اپنایا ہے اور اس سلسلے کے تسلسل سے آئندہ سال ایران پر ہتھیاروں کی پابندیاں ختم ہوں گی اور یہ اس معاہدے کی ایک اہم کامیابی ہے.
انہوں نے مزید بتایا کہ ہمارا فائدہ اس معاہدے میں باقی رہنا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@.

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 5 =