معذور ایرانی کھیلاڑیوں نے پیرالمپک ایتھلیٹکس کے دو کوٹے حاصل کرلئے

تہران، ارنا – معذور ایرانی کھیلاڑیوں نے متحدہ عرب امارات میں منعقدہ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ مقابلوں میں اپنی بہترین کارکردگی کے ساتھ ٹوکیو کے پیرالمپک مقابلوں کے دو کوٹے کو حاصل کرلیا.

ایرانی کھیلاڑیوں "مہران نکویی مجد اور سجاد محمدیان" نے منعقدہ مقابلوں کے وزن پھینکنے میں بالترتیب ایک چاندی اور کانسی کے تمغے حاصل کرکے ٹوکیو میں 2020 پیرالمپک کے کوٹے اپنے نام کرلئے.
ایرانی کھیلاڑیوں نے اب تک منعقدہ مقابلوں میں ایک طلائی، دو چاندی اور ایک کانسی کے تمغے جیت لیتے ہوئے ٹوکیو 2020 پیرالمپک کے پانچ کوٹے کو حاصل کرلیا.
تفصیلات کے مطابق، عالمی پیر ایتھلیٹکس مقابلوں کا متحدہ عرب امارات میں انعقاد کیا گیا جس میں 122 ممالک کے 1400 معذور کھیلاڑی شریک ہیں.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 0 =