11 نومبر، 2019 10:59 AM
Journalist ID: 2393
News Code: 83550003
0 Persons
ایرانی تابکاری ادویات15 ممالک کو برآمد کی جا رہی ہیں

تہران، ارنا - ایرانی جوہری ادارہ کے سربراہ کے معاون خصوصی نے کہا ہے کہ ایرانی تابکاری ادویات 15 ممالک کو برآمد کی جا رہی ہیں.

یہ بات علی اصغر زارعان نے پیر کے روز ارنا کے سائنسی نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ جوہری توانائی کی تنظیم  بیماری کی تشخیص اور علاج کے لئے تابکاری ادویات کی پیداوار کے شعبے میں کام کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملک کی ضروریات کی فراہمی کے علاوہ 15ممالک کو تابکاری ادویات کو برآمد کر رہے ہیں.

زارعان نے کہا کہ ایران میں سالانہ تقریبا ایک ملین افراد تابکاری ادویات کا استعمال کرتے ہیں اور ہم ملک کے 190طبی مراکز کی خدمات مہیا کرتے ہیں.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@.

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 8 =