10 نومبر، 2019 5:14 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83549225
0 Persons
ایرانی تیرانداز نے 2020 المپک مقابلوں کا کوٹہ حاصل کرلیا

 تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کے تیرانداز کھیلاڑی نے قطر میں منعقدہ ایشیائی مقابلوں میں پانچویں پوزیشن کو حاصل کرکے ٹوکیو میں منعقدہ 2020 المپک مقابلوں کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق قطر کے درالحکومت دوحہ میں منعقدہ 14 ویں ایشیائی تیراندازی مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران سے "مہیار صداقت" نے اپنی مکمل مہارت کے جوہر دیکھاتے ہوئے اس ایونٹ کی پانچویں پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

ہونے والے مقابلوں میں جنوبی کوریا، چین اور بھارت کے نمائندوں نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

یہ بات قابل ذ کر ہے کہ اس سے پہلے ایران کی خواتین کھیلاڑیوں "نجمہ خدمتی"، "آرمینیا صاد قیان"، "ہانیہ رستمیان" اور "فاطمہ کرم زادہ" نے 2020 اولمپک مقابلوں کیلئے کوالیفائی کر لیا تھا۔

واضح رہے کہ 14 ویں ایشیائی تیراندازی مقابلے جو 2020 المپک کے کوالیفائر مقابلے بھی ہیں، کا 5 سے 14 نومبر تک دارالحکو مت قطر میں انعقاد کیا گیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 11 =