10 نومبر، 2019 4:44 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83549154
0 Persons
33 ویں عالمی اتحاد امت کانفرنس ایران میں منعقد ہوگی

تہران، ارنا - عالمی فورم برائے تقریب مذاہب اسلامی کے سیکریٹری جنرل نے اتحاد امت مسلمہ کی 33ویں بین الاقوامی کانفرنس میں بہت سےعلماء کی شرکت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ایران مخالف ظالمانہ پابندیاں غیر موثر ہیں.

یہ بات رکن ایرانی ماہرین اسمبلی آیت اللہ 'محسن اراکی' نے اتوار کے روز ایک کانفرنس میں 33 ویں بین الاقوامی اتحاد امت کانفرنس کے پروگراموں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ اس اسلامی کانفرنس میں دنیا کے مختلف ممالک سے 350 نامور شخصیات شریک ہوں گی.

آیت اللہ اراکی نے 90 مسلم اور غیر مسلم ممالک کے مذہبی اسکالرز، ممتاز شخصیات اور اور اعلی عہدیداروں نے شرکت کریں گے.

انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کا عنوان 'مسجد اقصی کے دفاع میں اسلامی اتحاد' ہے جو  14 سے 16 نومبر تک ایرانی دارالحکومت تہران میں انعقاد کیا جائے گا.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@.

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 1 =