10 نومبر، 2019 3:57 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83549090
0 Persons
فی الحال این پی ٹی سے علیحدہ نہیں ہوں گے: ایران

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فی الحال اسلامی جمہوریہ ایران نے این پی ٹی معاہدے کی علیحدگی کا فیصلہ نہیں کیا ہے.

یہ بات "سید عباس موسوی" نے اتوار کے روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ ایرانی پروگرام منصوبہ بندی کیا گیا ہے اور فریقین کے ردعمل کی مبنی پر قدم اٹھائے گا.
موسوی نے ایران کی عالمی جوہری معاہدے سے علیحدگی اور یورپ کے منصوبوں کو منظور کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یورپ کے ساتھ مذاکرات جاری ہے وہ پہلے ہی جانتے تھے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے سنجیدہ اقدامات کے لئے پر عزم ہے، ہم نے جوہری معاہدے پر باقی رہنے کے لئے ان کو دو مہینے تک الٹی میٹم دے دیا مگر انہوں نے اپنے وعدوں پر عملدرآمد نہیں کیا.
انہوں نے کہا کہ ایران کوششوں پر انحصار نہیں کرے گا ، لیکن ہم ان کوششوں کو سراہتے ہیں۔
ایرانی ترجمان نے عراق میں حالیہ بدامنی واقعات اور خطے میں اثرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم علاقائی ممالک میں سیکورٹی اور ترقی کو جاری رکھنے کے خواہاں ہیں، خطے کے اندر اور باہر میں ہمارے دشمن اس تنازعات کے تسلسل چاہتے ہیں ہمیں امید ہے کہ علاقائی ممالک کی ہوشیاری کے ساتھ یہ سازشیں ناکام ہوں گی.
انہوں نے ایرانی عدلیہ میں امریکی شہری "لوینسون" کے کیس کے دعوے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دعوی جھوٹ کی مبنی پر ہے، وہ لاپتہ ہیں لہذا ایران نے ایک لاپتہ شخص کی مدد کرنے کے لئے ایک کیس کھولا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ ایران سے مطالبے کی بناپر یہ موضوع نیک نیتی کے ساتھ جائز لیا جاتا ہے ہم ان کی قسمت نہیں جانتے ، لیکن اپنی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 1 =