اطالوی اور امریکی میلوں میں 2ایرانی فلموں کی شرکت

تہران، ارنا - دو ایرانی اینیمیشنز امریکی اور اطالوی فلم فیسٹیولوں میں شرکت کریں گی.

ایرانی فلم ساز 'احمد خوش‌نیت' کی اینیمیشن For Freedom کو اٹلی میں منعقدہ تیسرا فلم میلے میں نمائش کے لیے پیش کیا جائےگا.

یہ فیسٹیول 6 سے 22 نومبر تک اٹلی کے شہر 'Cittadella' میں جاری ہے.

دوسری ایرانی اینیمیشن ' The Spinning Top' ہے جو امریکہ کے شہر سینٹ لوئیس میں منعقدہ 28 ویں فلم میلے میں ریلیز ہوگی۔

یہ فلم جس کی ہدایتکار شیوا ممتحن' ہے ایک بچے کی کہانی ہے جو اپنی یادوں میں گُم ہو گیا ہے.

17 نومبر تک جاری رہنے والے اس میلے میں 63 ممالک سے 389 فلمیں شرکت کریں گی

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@.

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 2 =