ایران میں "شاہراہ ریشم، امن اور دوستی کا راستہ" کے اجلاس کا انعقاد

قزوین، ارنا – ایرانی صوبے قزوین میں "شاہراہ ریشم، امن اور دوستی کا راستہ" نامی پہلے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں روس، بھارت، چین، اٹلی، ازبکستان، ترکمانستان اور جاپان کے نمائندے نے شرکت کی.

ایرانی صوبے قزوین کی جامعہ امام (رح) میں شاہراہ ریشم سے متعلق عالمی اجلاس کا انعقاد کیا گیا.
اس یونیورسٹی کے ڈپٹی برائے عالمی امور "روح اللہ بیات" نے کہا کہ عالمی یوم سائنس کی مناسبت سے یہ اجلاس باہمی تعاون اور شاہراہ ریشم کے نیٹ ورک میں جامعات کی شمولیت کی مبنی پر جاری ہے.
انہوں ںے کہا کہ 80 ممالک اس نیٹ ورک میں شامل ہیں جس کا مقصد شاہراہ ریشم کے راستے پر ممالک کے درمیان تعلیمی اور ثقافتی تعلقات بڑھانا، امن اور دوستی کو مستحکم کرنا اور اقوام عالم کی مشترکہ روایات کی بحالی ہے.
بیات نے کہا کہ منعقدہ دو روزہ اجلاس میں ثقافت اور تہذیب ، بین الاقوامی تعلقات اور امن ، توانائی اور معاشیات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 14 =