10 نومبر، 2019 11:14 AM
Journalist ID: 2393
News Code: 83548408
0 Persons
این پی ٹی سے اس وقت نکلنا ملکی مفاد میں نہیں: ایرانی سفیر

لندن، ارنا – برطانیہ میں ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ اس وقت جوہری عدم پھیلاو معاہدے (این پی ٹی) سے نکلنا اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے فائدہ مند نہیں ہے.

حمید بعیدی نژاد نے گزشتہ روز ٹویٹر پر ایک پیغام میں اپنے بیانات سے متعلق شائع ہونے والی بعض غلط خبروں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی کہ اس وقت میں جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ 'این ٹی ٹی' معاہدے سے نکلنا ملک کے مفاد میں نہ ہوگا.

انہوں نے جمعرات کے روز لندن میں قائم ایرانی سفارتخانے میں برطانوی میڈیا اور اخباروں کے نمائندوں کے ساتھ منعقدہ ایک نشست میں اگلے سال ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ 'این پی ٹی' معاہدے سے متعلق ایک بڑی کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے کی ناکامی بلاشبہ این پی ٹی کے کمزور ہونے کا باعث بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران سے متعلق وہم و خام خیالی کا شکار ہے وہ غلطی سے سوچتا ہے کہ جوہری معاہدے سے نکلنا ایرانی معاشرے اور معیشت کو دباؤ اور نقصان پہنچانے کا ایک ذریعہ ہے جبکہ امریکہ کی یہ خام خیالی این پی ٹی معاہدے کو نقصان پہنچائے گی.

انہوں نے این پی ٹی معاہدے سے ایران کی ممکنہ علیحدگی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر نے ایک تاریخی فتوے کے تحت جوہری ھتھیاروں کی تیاری اور اس کے استعمال کو حرام قرار دیا ہے.

انہوں نے کہا کہ ایرانی جوہری وعدوں کی کمی کا چوتھا اقدام اس معاہدے کو بچانے کے لئے ایک 'ہوشیار رہو' اقدام کی طرح ہے اسی لیے یورپی فریقین کو اس معاہدے کی قیمت ادا کرنی ہوگی.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 7 =