10 نومبر، 2019 10:22 AM
Journalist ID: 2393
News Code: 83548302
0 Persons
ایران اور آئرلینڈ کا پارلیمانی تعلقات کو بڑھانے پر اتفاق

لندن، ارنا – آئرلینڈ اور ایران نے پارلیمانی تعلقات کو مزید برھانے پر اتفاق کیا.

آئرلینڈ میں تعینات ایرانی سفیر 'مسعود اسلامی' اور آئرش پارلیمنٹ کے اسپیکر 'شون او فاریل' کے درمیان گزشتہ روز ایک ملاقات ہوئی۔

فریقین نے اس موقع پر دوطرفہ تعلقات اور دلچسبی امور پر تبادلہ خیال کیا.

آئرش اسپیکر نے ایران کو خطے کا ایک اہم ملک قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات کے باوجود دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے راستے میں موجودہ رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا.

انہوں نے دونوں ممالک کے مابین اچھے پارلیمانی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا اور مستقبل قریب میں ایران کا سفر کرے گا۔
''شون او فاریل'' نے ایرانی پارلیمانی دوستی گروپ کے گزشتہ سال کے دورہ آئرلینڈ کا حوالہ دیتے ہوئے آئرش پارلیمانی وفد کے دورہ ایران کو بھی اہم قرار دے دیا.

قابل ذکر ہے کہ ایران آئرلینڈ فرینڈشپ گروہ کے چیئرمین مصطفی کواکبیان نے ایک سال پہلے (دسمبر کو) ایرانی مجلس کے نمائندوں پر مشتمل ایک وفد کی سربراہی میں آئرش حکام سے ملاقات کے لئے ایران سے ڈبلن کا رخ کیا.

اس دورے کے اختتام پر ایران اور آئرلیند کے پارلیمانی دوستی گروپوں کے سربراہوں نے جاری شدہ ایک بیان میں باہمی تعلقات بشمول قابل تجدید توانائی، خوراک اور ڈیری مصنوعات، صحت، اور ادویات کے شعبوں میں تعاون کے مزید فروغ دینے پر زوردیا.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 0 =